کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر کے بدعنوان اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے: گلزار احمد
پیر محل (نامہ نگار ) کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ میں لوٹ مار کا بازار گرم، شہری کی دہائی ،ارباب اختیار سے کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا ۔گاﺅں 696/38گ ب کے رہائشی حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم گلزار احمد رندھاوا نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسٹنٹ کمشنر پیر محل کی خدمت میں گزاری گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے مربعہ نمبر 28کے کلہ نمبر 4سے ایک کنال اراضی محمد عمران مغل کو فروخت کی بعد ازاں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر پیر محل آئے اور اپنا انتقال کروانے کے رجوع کیا اور سرکاری فیس انتقال تیس ہزار روپے بھی ادا کر دی مگر بعد میں علم ہوا کہ وہاں تعینات اہلکار نے صرف پندرہ ہزار روپے فیس انتقال کی مد میں جمع کروائی اور باقی ماندہ پندرہ ہزار روپے خوردبرد کر لئے گئے۔