سرگودھا ڈویژن: 96 پمپوں پر پٹرول کی مصنوعی قلت‘حساس اداروں کی رپورٹ
سرگودھا(نامہ نگار)حساس ادارے کی مانیٹرنگ رپورٹ میں سرگودھا ریجن کے بعض پیٹرول پمپوں پر ایرانی سمگل شدہ غیر معیار ی تیل کی فروخت کی تصدیق ہوئی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد پید ا ہونیوالی مصنوعی قلت کی صورتحال کی جائز ہ رپورٹ کےلئے وزارت داخلہ کی طرف سے حساس ادارے کو ٹاسک سونپا گیا تھا جس نے گزشتہ 15روزہ چیکنگ کے دوران سامنے آنیوالے امور ،پیٹرول پمپوں کی تفصیلات گزشتہ روز صوبائی حکام کے علاوہ چاروں اضلاع کی سول ایڈمنسٹریشنز کو ارسال کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا ۔