نوجوان کی پراسرار ہلاکت، نعش راجباہ سے ملی
فیروز والا (نامہ نگار) نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، نعش راجباہ سے ملی، تفصیلات کے مطابق کٹھیانہ ورکاں کا رہائشی 22سالہ عتیق احمد گھر سے باہر گیا، جس کی نعش راجباہ میں پڑی ہوئی ملی، صدر پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال بھیج دی، پولیس کے مطابق متوفی نشئی تھا، زیادہ نشہ کرنے کے باعث ہلاک ہوا۔