• news

5روز قبل اغواءہونے والا نوجوان قتل، نعش شرقپور نہر سے ملی

فیروز والا (نامہ نگار) نوجوان کو اغواءکے بعد قتل کر کے نعش شرقپور نہر میں پھینک دی، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی نوجوان اعجاز عرف جج اپنی موٹرسائیکل پر پانچ روز قبل لاہور سے آرائیاں والا شیخوپورہ جا رہا تھا کہ قلعہ ستار شاہ کے قریب کار سوار یوسف اور اکرم وغیرہ نے زبردستی اغواءکرلیا، موٹرسائیکل اور موبائل چھوڑ گئے بعد ازاں ملزمان نے مقتول کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر قتل کرنے کے بعد نعش نہر میں پھینک دی، نعش شرقپور نہر سے ملی، پولیس فیکٹری ایریا نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی، پولیس رپورٹ میں محمد نواز نے بتایا کہ اس کے بیٹے کے ساتھ ملزمان کی عداوت تھی۔
احترام رمضان آرڈیننس کیخلاف ورزی پر 9ہوٹل سیل، مالک گرفتار
فیروز والا (نامہ نگار) سپیشل مجسٹریٹ احسن عنایت سندھو نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک اور لاہور روڈ کی آبادی میں چھاپے مار کر رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے پر نو ہوٹلوں کے مالکان کو پکڑ کر ہوٹل سیل کردیئے، پولیس نے آصف، عمران وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ 14 افراد کو رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے پر پکڑ کر بھاری جرمانے کا حکم سنایا۔

ای پیپر-دی نیشن