• news

رمضان‘ اتوار باازروں پر مافیا قابض‘ نرخ کم ہوئے نہ معیار بہتر ہو سکا : شہری حکومت کو کوستے رہے

لاہور (خبرنگار) رمضان بازاروں اور اتوار بازاروں میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خریداروں نے کہا کہ حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کر کے رمضان بازار تو خوبصورتی سے سجا دیئے مگر عوام کو پھلوں کی قیمتیں بھی کم کر کے دکھائے جو صرف رمضان المبارک کی وجہ سے تاجر مافیا نے بڑھا دی ہیں، رمضان المبارک میں دکانداروں نے لیموں کی قیمت 47روپے کلو اضافے سے 202 روپے کلو تک پہنچا دی جبکہ چھوٹا اور چینی لیموں 120روپے کلو میں دستیاب ہے، رمضان اور اتوار بازاروں میں سیب میدانی 4روپے اضافے سے 106 ، سیب کالاکولو پاکستانی 5 روپے اضافہ سے 155، سیب کالاکولو ایرانی 5روپے اضافے سے 155 ، سیب سفید 12 روپے اضافہ سے 107، سیب امری 7روپے، اضافہ سے 95 ، سیب نیوز لینڈ 248، آڑو سپیشل 15 روپے اضافہ سے 155، آڑو دوم 11روپے اضافہ سے 86، آم سندھڑی 90، آم سہانی60، آم دوسہری 5روپے کمی سے 90 ، آم لنگڑا 41، آم انورٹول 2روپے اضافہ سے 110، آم چونسہ 4روپے کمی سے 106، الیچی 12 روپے کمی سے 190، دیسی کھجور 135، کھجور ایرانی 170 ، کھجور عراقی 145، انکور گولہ کالا 10روپے اضافہ سے 160، انگور سندر خانی 232، خوبانی سفید 5روپے کمی سے 145 ، خوبانی پیلی75، آلو بخارہ سپیشل 160، آلو بخارہ دوم 11روپے اضافہ سے 96روپے، کیلا اول 2روپے اضافہ سے 88، کیلا دوم6روپے اضافہ سے 62، گرما 39اور فالسہ 95 روپے کلو ہوگیا، سبزیوں میں آلو کچا چھلکا 4روپے اضافہ 27، پیاز 38، ٹماٹر 2 روپے اضافہ سے 43، لہسن دیسی 5روپے اضافہ سے 95، لہسن دیسی 5روپے اضافہ سے 95، لہسن چائنہ 130، ادرک سنگا پور 30 روپے سے 160روپے، ادرک چائنہ 15روپے کمی سے 255، بینگن 15، کھیرا دیسی 5روپے کمی سے 15 ، کریلے 24، ٹینڈے دیسی 6روپے کمی سے 26، لیموں 47روپے اضافہ سے 202، لیموں بارکی 120، پھلیاں 45، بند گوبھی 11روپے اضافہ سے 28، پھول گوبھی 5روپے اضافہ سے 46 گھیا توری 3روپے اضافہ سے 23، گھیا کدو 5روپے اضافہ سے 13،سبز مرچ دیسی 14روپے کمی سے 36، سبز مرچ فارمی 8روپے کمی سے 15، شملہ مرچ 11روپے کمی سے 39، اروی 5روپے کمی سے 65، بھنڈی 45روپے کلو ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن