• news

انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام 25 جون سے ملتان میں شروع ہونے والی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ پی ایف ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے تمام ہوم ورک مکمل کر رکھا تھا جس میں 13 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ کا تمام ریکارڈ فیفا فٹبال ہاوس میں ہونے کی وجہ سے جہاں متوازی تنظیم کے نام نہاد افراد نے قبضہ کر رکھا ہے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبائی ٹیموں سمیت فاٹا، اسلام آباد، اے جے کے، گلگت بلستان، چار زونل کے علاوہ میزبان ملتان کی ٹیم شرکت کرئے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرئے گی کیونکہ مستقبل میں ہونے والے اے ایف سی انڈر 16 چیمپیئن شپ کے لیے اسی ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کا چناو کیا جانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن