بنوں: آئی ڈی پیز کیمپ میں اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 2 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ، 5، 5 لاکھ امداد کا اعلان
بنوں (نامہ نگار) شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کیمپ میں اتوار کو فائرنگ کے دوران جاں بحق 2 افراد کی میتیں اپنے علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کو 5لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ میں رجسٹریشن چیک پوسٹ نمبر 2 پر متاثرین کی بدنظمی کی وجہ سے اہلکاروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اہلکاروں نے حالات کنٹرول کر لئے تاہم فی الوقت کیمپ کے اندر نقل وحمل پر پابندی لگاکرکرفیو نافذکر دی گئی ہے۔