• news

کوئٹہ اور تربت سے 3 افراد کی نعشیں برآمد، 2 کی شناخت نہ ہو سکی

کوئٹہ (صباح نیوز+آئی این پی) کوئٹہ اور تربت سے تین افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ رند چوک کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند نعش ملی ہے جسے پولیس نے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں بوری کھولی کی گئی تو ایک 50 سالہ شخص کی نعش ملی، جسے بے دردی سے قتل کر کے اس کے جسم کو دو حصوں میں تقیسم کیا گیا تھا۔ مقتول کی عبدالقدوس کے نام سے شناخت ہوئی جو سریاب کے علاقے کا رہائشی تھا جبکہ تربت کے علاقے مند سے بھی دو نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لیویز نے نعشیں تربت ہسپتال شناخت کے لئے منتقل کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن