• news

تمام جماعتیں کل تک اصل موضوع مبینہ دھاندلی کے حوالے سے تحریری دلائل جمع کرائیں: انکوائری کمشن

اسلام آباد (ایجنسیاں)2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمشن نے تمام جماعتوں کو (کل) بدھ تک مبینہ دھاندلیوں کے حوالے سے تحریری دلائل و شواہد جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ انکوائری کمشن کا اجلاس فیصلوں میں کہا گیا کہ کمشن نے بیانات اور شواہد قلمبند کرنے کا سلسلہ جمعہ کو ہی مکمل کرلیا تھا، اب تمام پارٹیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو تحریری جواب ، تجزیے اور دلائل 24جون بدھ تک جمع کرا سکتے ہیں، تمام جماعتوں کو اپنے دلائل و شواہد تحریری طور پر جمع کراتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے کہ کمشن کے سامنے پیش کئے گئے شواہد اور سوالنامے کا جواب کس طرح کاتھا ۔ کمشن کے سامنے پیش کئے گئے شواہد میں یہ بھی خیال رکھا جائے کہ ٹرم آف ریفرنس کے سلسلے میں ان کی پارٹی پوزیشن کیا تھی جیساکہ آرڈیننس کے سیکشن تھری اے، بی اور سی میں درج ہے۔جوڈیشل کمشن کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 29جون سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران دیئے گئے زبانی دلائل میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان سے کمشن کو ٹرم آف ریفرنسز کے جواب میں مدد ملتی ہو اور اسے آرڈیننس 2015ء کی دفعہ 7 کے تحت مینڈیٹ حاصل ہو۔ صباح نیوز کے مطابق کمشن نے ہدایت کی کہ دلائل میں اصل موضوع مبینہ دھاندلی پر توجہ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن