• news

پاک فوج کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے: امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں نمایاں کمی والے ملکوں میں سرفہرست ہے، پاک فوج کالعدم تنظیموں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی 2014ء میں دہشت گردی کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق دہشت گردی والے ملکوں میں عراق اور افغانستان سرفہرست ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن