گال ٹیسٹ آغاز تھا، نتائج مزید بہتر ہونگے : شکیل شیخ
اسلام آباد (نیشن رپورٹ) چیئرمین پی سی بی کرکٹ کمیٹی اور ممبر گورننگ شکیل شیخ نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم میں نوجوانوں کی شمولیت نے واضح فرق بتا دیا۔ ’’نیشن‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ گال ٹیسٹ میں شکست دینا تو آغاز ہے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے تو نتائج مزید بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی شخص کھلاڑیوں کے معیار پر سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ شکیل شیخ نے مزید کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔