• news

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کو مزید محنت کرنا ہو گی : سیکرٹری ہاکی فیڈریشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں قومی ٹیم کو مزید محنت کرنا ہوگی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں نیتجہ پاکستان کے حق میں ضرور رہا لیکن تمام کھلاڑیوں کو آئندہ میچز میں مزید محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اگلا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے جو سخت حریف ہے اس کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کو بھرپور جان مارنا ہوگی۔ رانا مجاہد نے کہا کھلاڑیوں کو بیلجیئم میں کوئی مسئلہ نہیں ٹیم کی رہائش بھی اچھی ہے اور ان کی خوراک کا بھی بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ کھلاڑیوں نے بغاوت کر دی، ایسی خبریں وہ لوگ پھیلا رہے ہیں جو قومی کھیل کی بہتری نہیں چاہتے بلکہ ہاکی کا مزید خراب کرنے کیلئے اس قسم کے بیان داغتے رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن