فیفا ہاؤس پر قبضے کیخلاف ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا ہاؤس لاہور پر ہونے والے قبضہ اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کر دی گئیں، آج سماعت ہو گی۔ فٹبال فیڈریشن نے موقف اختیار کیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت پنجاب کے ایما پر فیفا فٹبال ہاؤس پر 2 سو سے زائد افراد نے اسلحہ کے زور پر قبضہ کر لیا جبکہ اس دوران فٹبال ہاؤس کے ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جو عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔