کسی نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کی تو وفاق غیر مستحکم ہو جائیگا: رضا ربانی
اسلام آباد (آئی این پی) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا 1973ء کے آئین کی بالادستی اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کی تو اس سے وفاق غیر مستحکم اور کمزور ہو جائے گا۔ ماضی میں جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں، تاہم پاکستان اب مزید ایسی کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صوبائی خود مختاری پر کسی بھی قسم کا حملہ وفاق کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو گا۔ قوم مسلح افواج کی حمایت کرے اور اس کے دہشت گردوں کے خلاف شروع کردہ آپریشن کی حوصلہ افزائی کرے۔ تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر متحد رہنے کی ضرورت ہے۔