• news

عراق: بم دھماکے، فائرنگ، وزارت داخلہ کے2 اہلکاروں سمیت10 ہلاک

بغداد (اے ایف پی + اے پی پی) عراقی دارالحکومت بغداد کے نواح میں ہونے والے دو بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعہ میں وزارت داخلہ کے 2 اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ محمودیہ کے ایک بازار میں ہونے والے ایک دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ میدان نامی علاقے میں ہوا جہاں دو قبائلی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ اس کارروائی میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوری طور پر کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے وزارت داخلہ کے اہلکار کار میں جا رہے تھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس وقت عراق کو جنگجو تنظیم داعش کی جانب سے خطرہ درپیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن