• news

پی آئی اے نے بغیر پولیو کارڈ 70 سے زائد مسافر قطر پہنچا دئیے

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے نے 70 سے زائد مسافروں کو بغیر پولیو کارڈ قطر پہنچا دیا۔ تمام مسافر گذشتہ رات سے دوحہ ائر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں مسافروں میں بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قطری حکام مسافروں کو ائر پورٹ سے باہر نہیں جانے دے رہے۔ دفتر خارجہ نے دوحہ ائر پورٹ پر پھنسے مسافروں کی تصدیق کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن