روس اور انتہا پسندوں سے تحفظ کیلئے نیٹو کو اسلحہ دینگے: امریکہ
واشنگٹن( نوائے وقت رپورٹ/ صباح نیوز) امریکہ کے وزیرِدفاع ایش کارٹر یورپ کے تین ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جس کے دوران وہ روس کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور داعش سمیت دیگر امور پر اجلاس میں اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔اپنے دورے کے دوران ایش کارٹر جرمنی اور ایسٹونیا جائیں گے جس کے بعد وہ بیلجئم پہنچیں گے جہاں نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہونا ہے۔ایسٹونیا کے دورے کے دوران ایش کارٹر بالٹک ریاستوں ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا کے وزراء دفاع کے ساتھ ملاقات کریں گے، امریکی وزیر دفاع ایشین کارٹر نے کہا ہے کہ روس اور انتہا پسندوں سے تحفظ کیلئے امریکہ نیٹو کو اسلحہ دے گا۔ ان میں ہتھیار‘ طیارے اور فوجی دستے شامل ہوں گے۔