مغربی بنگال : حملوں سے تنگ دیہاتیوں نے ’’در انداز‘‘ مادہ چیتا کو ہلاک کرکے چاروں پنجے، دم کاٹ لی، نعش لٹکا دی
کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جھاڑکھنڈ کی حدود سے متصل ضلع ’’پورولیا‘‘ کے گاؤں کوٹ شیلا میں دیہاتیوں نے گاؤں پر آئے روز بھوکے جنگلی چیتوں اور شیروں کی یلغار سے تنگ آ کر ’’دراندازی‘‘ کرنے والی ایک مادہ چیتا کو پکڑ کر بری طرح تشدد کے بعد مار ڈالا۔ اس کے چاروں پنجے اور دم کاٹ کر ساتھ لے گئے اور نعش درخت سے لٹکا دی۔