• news

ہاکی اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان، آسٹریلیا آج مدمقابل ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلہ میں بیلجیئم میں جاری ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں پولینڈ کے دو گول سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں پاکستان کی طرف سے ایم عرفان اور وقاص نے ایک ایک گول کیا تھا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں پہنچنا ٹارگٹ ہے، تمام کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ حالیہ دورہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس دورہ میں پاکستان ٹیم اپنا کمبی نیشن بنانے کی کوشش میں تھا۔ کوچز کی جانب سے ملنے والے پلان پر عمل کیا جائے گا۔ ڈیفنس لائن اپنی جگہ پر محنت کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتجھ فاروڈ لائن کو گول کرنا ہونگے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ انتہائی پریشر گیم ہے جس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز ہاکی کا آج پہلا میچ پولیند اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن