• news

متحدہ اور پیپلز پارٹی نے سندھ کو کربلا بنا دیا: ممتاز بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ ممتاز بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید گرمی‘ بجلی اور پینے کے پانی کی کمی نے صرف کراچی میں 450 زندگیاں گل کردی ہیں جبکہ سندھ کے اندرونی علاقوں میں بدترین صورتحال کی حکمرانوںکو نہ تو خبر ہے اور ہی پرواہ‘ زرداری پارٹی اور ایم کیو ایم مفاہمتی وفاقی حکومت کو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ اپنے دور اقتدار میں پیپلے اور ایم کیو ایم والے لوٹ مار کے بجائے بجلی اور پانی سمیت سندھ کے مسائل کی طرف توجہ دیتے تو آج یہاں کربلا نہ بنا ہوتا۔ معذرت کے ساتھ میں پرائم منسٹر اور چیف منسٹر پنجاب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ میں نے شروع میں ہی خبردار کیا تھا پیپلوں اور ایم کیو ایم پر کبھی بھی بھروسہ نہ کرنا۔ اس مفاہمت نے اب وفاقی حکومت کو ہر برائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شریف برادران پر شخصی حملے شروع کردیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن