کرپٹ افسروں کی فہرست میں شامل ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو جرمنی چلے گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو کا سراغ مل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو جرمنی جاچکے ہیں۔ کرپٹ افسروں کے خلاف تحقیقات میں ثاقب سومرو کا نام بھی شامل ہے۔ کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر کے غائب ہونے پر افسروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ترقیاتی کاموں میں 5 سال کے دوران بدترین کرپشن ہوئی، اربوں کے منصوبے صرف کاغذوں میں مکمل کئے گئے۔ ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نیاز سومرو کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔