• news

ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل میں ملوث 3 ملزم مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے مقتول ممبر صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ صدر کامونکی پولیس نے ایم پی اے رانا شمشاد سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث تین ملزمان شہباز، سیف اللہ اور اویس کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کی جج بشریٰ زمان کے روبرو پیش کیا، پولیس نے فاضل جج سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر فاضل جج نے تینوں ملزمان کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو دوبارہ 30 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن