• news

بلوچستان: لاپتہ افراد سے متعلق کمشن کی سماعت دوسرے روز بھی جاری، 2گمشدہ افراد گھر پہنچ گئے

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت کے تشکیل کردہ کمشن کے تحت سماعت منگل کے روز بھی جاری رہی 2دن کی سماعت کے دوران 2 لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق سابق جسٹس غوث محمد کی سربراہی میں کیسز کی سماعت جاری ہے منگل کو بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے8 لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ،اور کیچ،سبی،قلات اور مستونگ کے ایک ایک شامل ہیںکل اور آج کی سماعت میں 24لاپتہ افراد سے متعلق سماعت ہوئی ہے، لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی سماعت کا سلسلہ 26 جون تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن