ملک ریاض کا گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5-5لاکھ امداد کا اعلان
کراچی (اے این این) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں گرمی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5-5لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کردیا۔ منگل کو بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں شدید گرمی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ ملک ریاض کی جانب سے اس سے پہلے روہنگیا مسلمانوں کے لیے بھی 10کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔