• news

بین الاقوامی برادری افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر نظر ثانی کرے: بھارت

اقوام متحدہ (اے پی پی) بھارت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر نظر ثانی کرے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب اشوک کمار مکرجی نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سیاسی تبدیلی کا عمل نازک مرحلے پر ہے، سلامتی کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ اس صورتحال میں بین الاقوامی برادری افغانستان سے فوجی انخلاء کے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے افغانستان کے بارے میں بان کی مون کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تشدد کے واقعات میں گذشتہ سال کی نسبت 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے سلامتی کونسل میں بھارتی مندوب کا بیان افغان پارلیمنٹ پر حملے کے پس منظر میں دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن