دہشتگردی کے الزامات: سعودی عرب میں فوجی افسر سمیت 8 افراد کو قید کی سزا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک فوجی آفیسرسمیت 8افراد کو ایک سال سے لیکر 17سال تک کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں جرائم سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے مملکت میں دہشت گردی کیلئے سیل بنانے، القاعدہ کی معاونت اورسرکاری ونجی املاک پر حملوں کی سازش کے الزام میں فوجی آفیسرسمیت 8افراد کو ایک سال سے لیکر 17سال تک کی سزا ئے قید کا حکم سنادیا۔آرمی آفیسر نے ولی عہد شہزادہ نائف پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس پر 17سال تک سفرکی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔