• news

ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل حملہ کیس میں غفلت کے مرتکب 40 پولیس اہلکار برطرف

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل حملہ کیس میں غفلت کے مرتکب 40 پولیس اہلکار برطرف کر دئیے گئے۔ ڈی پی او کے مطابق برطرف اہلکاروں کو محکمانہ اور سروسز ٹربیونل میں اپیل کا حق حاصل ہے۔ برطرف اہلکار مقامی ہیں اور سنٹرل جیل میں تعینات تھے۔

ای پیپر-دی نیشن