• news

محکمہ جیل خانہ جات کی طرف سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید خواتین

لاہور (آن لائن) محکمہ جیل خانہ جات کی طرف سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید خواتین سمیت تمام قیدیوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس میں 65 سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی فہرست بھی شامل ہے جن کی رحم کی اپیلیں صدر ممنون حسین نے مسترد کردی ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کو عید کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔ ان قیدیوں میں ایک خاتون تنزین بی بی بھی شامل ہے۔ جیل حکام کے مطابق اس سے قبل 8 خواتین کو 1985ءمیں جہلم کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔
سزائے موت / قیدی

ای پیپر-دی نیشن