• news

الیکشن کمشن کا انتخابی ٹربیونلز کی مدت میں پانچویں بار توسیع کا فیصلہ، مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے انتخابی ٹربیونلز کی مدت میں پانچویں بار توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے انتخابی عذرداریوں کے لیے قائم ٹربیونلز کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔ جون 2015 میں ٹربیونلز کو قائم ہوئے 2 سال مکمل ہوجائیں گے۔ ٹربیونلز میں سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سمیت 21 سے زائد حلقوں کے کیسز زیرسماعت ہیں۔ پنجاب میں 4، سندھ، خیبرپی کے میں ایک ایک ٹربیونل کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔
الیکشن کمشن کا خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی پر 15 اضلاع کے 365 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم
اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی پر 15اضلاع کے 365 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمشن نے بدانتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسروں اور ووٹرز کے بیانات سننے کے بعد فیصلہ دیا، الیکشن کمشن کو ریٹرننگ افسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں نے ری پولنگ کی درخواست کی تھی۔
دوبارہ پولنگ حکم

ای پیپر-دی نیشن