• news

واہگہ کے راستے بھارت سے براہ راست تجارت: پاکستان نے افغانستان کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (عمران علی کندی/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان نے واہگہ بارڈر کے ذریعے افغانستان کی بھارت کے ساتھ براہ راست تجارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر مذاکرات نہیں ہورہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ ہمیں وسطی ایشیا تک ٹرانزٹ رسائی دے مگر کابل نے اسے بھارت کے ساتھ واہگہ کے راستے براہ راست تجارت کی اجازت سے منسلک کیا ہے جو ہمیں منظور نہیں۔ پاکستان قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کرنے والا ہے۔ دریں اثناءحکومت سٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18ءکے تحت 50 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کررہا ہے جس کا آغاز جولائی کے دوسرے ہفتے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برآمدات دوگنا کرنے کی کوششیں کرینگے۔
افغانستان/ بھارت تجارت

ای پیپر-دی نیشن