کراچی: بے نظیر ہاﺅسنگ سیل کے ڈ ائریکٹر مظہر عباس کا دس روزہ ریمانڈ، نیب کے حوالے
کراچی (آئی این پی) احتساب عدالت نے بے نظیر ہاﺅسنگ سیل کے ڈائریکٹر مظہر عباس کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ بدھ کو نیب حکام نے بے نظیر ہاﺅسنگ سیل کے ڈائریکٹر مظہر عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم نے کشمور میں سستی بستی کے نام پر کرپشن کی، ملزم پر 36کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے اتفاق ویلفیئر کے نام پر جعلی چیک جاری کئے تھے۔