• news

شیخوپورہ : وکلاءکی ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی عدالت کو تالا لگا دیاق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جا کر کھلوایا

شےخوپورہ +لاہور(نامہ نگار خصوصی + وقائع نگار خصوصی) شیخوپورہ میں وکلاءکی طرف سے ایڈ یشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی اور عدالت کو تالا لگانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک تمام عدالتی مصروفیات ترک کرکے شیخوپورہ پہنچ گئے اور ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ خضر حیات گوندل کو عدالت میں بٹھایا اور ان سے واقعہ کی معلومات لیں، چیف جسٹس نے سیشن کورٹ شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ضلعی عدلیہ کے اجلاس کی بھی صدارت کی اس موقع پر جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس سردار طارق مسعود سمیت سیشن، ایڈیشنل اور سول ججز بھی موجود تھے، چیف جسٹس نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وکلاءکو چاہیے کہ وہ عدالتوں کا احترام کریں ججز بھی ان کا احترام کریں گے، چیف جسٹس نے شیخوپورہ بار کے عہدیداروں اور سینئر وکلاءسے بھی ملاقات کی۔ بار عہدیداروں نے اس واقعہ میں ملوث وکلاءکے خلاف ایک دن میں کارروائی کرنے کی ےقین دہانی کروائی، جس پر چیف جسٹس نے سیشن جج شیخوپورہ سے بھی اس واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی اور کہا کہ اگر شیخوپورہ بار نے اس واقعہ میں ملوث وکلاءکے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ خود کارروائی کریں گے، میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بار اور بنچ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ 97فیصد وکلاءاچھے ہیں محض تین فیصد وکلاءایسے ہیں جن کا محاسبہ کرنا ہو گا، وقائع نگار خصوصی کے مطابق جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں کے تقدس کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا اور کسی کو عدالتی احترام کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج خضرحیات گوندل شیخوپورہ کی عدالت نے ایک مقامی وکیل کی ضمانت خارج کرنے کے لئے دائر درخواست 20 جون کو مسترد کردی تھی جس پر مذکورہ وکیل نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ عدالتی امور میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے عدالت کو تالا لگا دیا۔شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سینئےر وکلائ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات گوندل کی عدالت گئے۔ خضر حیات گوندل کو سیٹ پر بٹھایا اور کہا میں دیکھتا ہوں کون آپکو عدالتی فرائض کی انجام دہی سے روکتا ہے۔ اسکے بعد ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ناپسندیدہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت کرنے والے وکیل عمران تتلہ کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی رویہ روا رکھا گیا تو کوئی بھی جج یہاں کیس نہیں سنے گا۔
شیخوپورہ / چیف جسٹس

ای پیپر-دی نیشن