ننکانہ: تھانے میں خود کو آگ لگانےوالی لڑکی چل بسی، اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)چند روز قبل پولیس کے ناروا رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو تھانہ میں آگ لگانے والی خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میںرہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ چند روز قبل کوٹ دادھا کشن ضلع قصور کے غلام رسول کی بیٹی نادیہ بی بی تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاﺅں پیڑے والی میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی ہوئی تھی جب وہ گاﺅں پیڑے والی سے بازار ننکانہ صاحب آرہی تھی تو اسی گاﺅں کے اوباش افراد اللہ توکل، افضال اور عدنان وغیرہ نے زبردستی اس کا راستہ روک لیا اور اسے بے آبرو کرنے کی کوشش کی جس پر متاثرہ خاتون نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دےدی مگر مقدمے کا تفتیشی افسر کا بااثر ملزمان سے ساز باز ہوگیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اس نے نادیہ بی بی کو تھانے بلا کر غلیظ گالیاں دیں جس پر دلبرداشتہ ہوکر نادیہ بی بی نے خود کو تھانے میں ہی آگ لگا لی جس سے اس کے جسم کا تقریبا 70فیصد حصہ بری طرح جل گیا تھا۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے متوفیہ کے والد غلام رسول کی مدعیت میں اے ایس آئی رمضان سمیت چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
لڑکی / چل بسی