• news

لاہور: چھٹے روزے بھی ناجائز منافع خوروں کو عوام پر ترس نہ آیا، انتظامیہ تماشا دیکھتی رہی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رمضان کے چھٹے روزے کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ کم نہ ہو سکے انتظامیہ صارفین کے لٹنے کا تماشہ دیکھتی رہی۔ علامہ اقبال ٹاﺅن، الحمد کالونی، نیلم بلاک، گارڈن ٹاون، گلبرگ ،ایجوکیشن ٹاون ،فیصل ٹاون ،اچھرہ ،سمن آباد، مزنگ ، اندرون شہر اور گلشن راوی ،سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں میں سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 90 روپے سے بھی زائد میں فروخت کرتے رہے۔ آلوکچا چھلکا 28 کی بجائے 38، پیاز 38 کی بجائے50 روپے، ٹماٹر 41 کی بجائے70، لہسن دیسی 90 کی بجائے 120، لہسن چائنہ 120 کی بجائے 160، ادرک سنگاپور 172 کی بجائے200، ادرک چائنہ 238روپے کی بجائے 280، بینگن11 کی بجائے22، پالک 18 کی بجائے 28، کھیرا فارمی9کی بجائے 18، کریلے 25کی بجائے 40، لیموں دیسی 156 کی بجائے 215، پھلیاںباریک 38 کی بجائے 55، بند گوبھی 38 کی بجائے58، پھول گوبھی 47 کی بجائے 65، سبز مرچ 30 کی بجائے 75، شملہ مرچ 39 کی بجائے 70، اروی69 کی بجائے 90 روپے، گھیا کدو 14 کی بجائے 24 روپے، گھیا توری 26 کی بجائے 36، مٹر 110 کی بجائے 140 روپے، مولی 10 کی بجائے 15، بھنڈی 42 کی بجائے 60، ٹینڈے دیسی 27 کی بجائے 39 روپے کلو، سیب سفید 110 کی بجائے 125، سیب کالا کولو پاکستانی 162 کی بجائے 250، کھجور عراقی 149 روپے کی بجائے 200، فالسہ99 روپے کی بجائے 130، آڑو102 کی بجائے 180، آلوبخارہ 162 کی بجائے 250، آم سندھری 101 کی بجائے 116، خربوزہ 42 کی بجائے 55، گرما 58 کی بجائے 70، خوبانی سفید 148روپے کی بجائے 160روپے، الیچی 186روپے کی بجائے 200،آم چونسہ 116روپے کی بجائے 150روپے،آم انوررٹول 116 روپے کی بجائے 156 روپے ،انگور گولہ کالا 177 کی بجائے270، انگور سندر خانی 266روپے کی بجائے 325 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں ےوٹےلٹی سٹورز پر شہریوں کو چینی، بیسن، دال چنا نہیں ملی۔ اس بارے سٹورز حکام کہا تھاکہ اشیاءکی سپلائی دو روز میں معمول پر آ جائے گی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔ گزشتہ روز ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 209روپے جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 80روپے رہی۔
ناجائز منافع خور

ای پیپر-دی نیشن