گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر حملے میں ملوث 6 ملزموں کی 29 جون تک عبوری ضمانت منظور
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گر دی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اقبال گجر پر حملے میں ملوث 6 ملزمان کی عبوری ضما نت منظور کر لی۔ سلطان گجر سمیت6 ملزمان نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فاضل جج نے ملزمان کی29 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی یاد رہے کہ تھانہ صدر کے علا قہ سینسرہ گورائیہ میں گذشتہ ہفتے سڑک کے افتتاح کے موقع پر سیاسی مخالفین نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر پر حملے کے دوران ان کی گاڑی کے شیشے توڑنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ کی تھی۔
عبوری ضمانت