• news

نائیجریا : بوکو حرام کے جنگوﺅں کا دو دیہات پر حملہ‘ بتالیس افراد ہلاک‘ بائیس کو ذبح کیا گیا

کانو (اے ایف پی) بوکو حرام کے مسلح افراد نے نائیجیریا کے دو دیہات پر حملہ کر دیا اور کم از کم 42 لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا موٹرسائیکلوں اور ٹرکوں پر 30 مسلح افراد آئے 2 دیہات میں داخل ہوئے گھروں اور دکانوں کو لوٹنے کے بعد عمارتوں کو آگ لگا دی اور فائرنگ کی اور 22 لوگوں کو ذبح کر دیا گیا اور کئی کو گولیاں مار دی گئی۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن