اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حوالے سے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ( آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخاب روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن درخواست گزار محمد سلیم وغیر ہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے راجہ علیم خان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں لوکل باڈی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا بل ابھی تک سینٹ نے پاس نہیں کیا لہٰذا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری کئے جانیوالے نوٹیفیکیشن کو معطل کیا جائے۔
فریقین نوٹس