• news

حکومتی منصوبے محض فراڈ ہیں ہمیں میٹرو نہیں بجلی چاہئے: شیخ رشید

اسلام آباد (صباح نےوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے اعلان کردہ منصوبے محض فراڈ ہیں، ہمیں میٹرو نہیں بجلی چاہئے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اورسابق صدر آصف علی زرداری دونوں مشکل میں ہیں، سابق صدر پرویز مشرف کے مستردشدہ لوگ نواز شریف کے مشیر اور وزیر ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایل این جی کس ریٹ پر درآمد ہو رہی ہے کسی کو پتہ نہیں۔ بھاشا اور دیامر ڈیم میری زندگی میں نہیں بنیں گے۔ موجودہ حکمرانوں نے سستی روٹی سکیم، دانش سکول، پیلی ٹیکسی سمیت تمام منصوبے فلاپ ہو چکے ہیں، عوام پانی اور بجلی نہ ہونے سے مر رہے ہیں حکمران میٹرو بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں چوہدری نثار کے سوا کوئی وزیر نہیں ہے، نوازشریف کی ٹیم کام کی نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف مل کر لڑے تو فائدہ ہو گا۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن