نیویارک: حکومت کا 25 سال قید کی سزا بھگتنے والے بے گناہ شخص کو63 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان
نیویارک(اے پی پی) نیویارک حکومت نے 25 سال قید کی سزا بھگتنے والے بے گناہ شخص کو62 لاکھ50 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق53 سالہ جوناتھن فلیمنگ کو بے گناہ ثابت ہونے پر گذشتہ سال اپریل میں رہا کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسے 1989ءمیں امریکی شہر بروکلن میں منشیات کے ایک سمگلر کو قتل کرنے کے الزام میں طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ جوناتھن فلیمنگ اس واقعہ کے وقت اور لینڈو سے 1600 کلومیٹردور ریاست فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا۔ جوناتھن کے پاس اس ہوٹل میں قیام کی رسید بھی موجود تھی جس پر وقت اور تاریخ واضح طور پر درج ہے۔
سزا ہرجانہ