• news

ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے پر سیلز ٹیکس عائد ایف بی آر کی تردید:جولائی کے بلوں میں 3.62 روپے یونٹ ریلیف ملے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے پر سیلز ٹیکس عائد کردیا۔ ٹیکس جنوری سے جون 2015ء تک تیار کی گئی بجلی پر عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق جنوری میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے تیار بجلی پر 22 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ فروری میں 27 فیصد، مارچ میں 37، اپریل میں 32، مئی میں 34 اور جون کے لئے 28 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ دریں اثنا نیپرا نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بلوں میں یہ ریلیف صارفین کو منتقل کریں۔ زرعی صارفین کے سوا تمام کو یہ ریلیف ملے گا۔ لائف لائن صارفین اور 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کوبھی ریلیف ملے گا۔ دریں اثناء فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان شاہد اسد نے میڈیا میں ان اطلاعات کو مسترد کیا جن میں ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا جانا بتایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن