• news

بحیرہ عرب میں سب میرین فائبر آپٹک میں خرابی، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بحیرہ عرب میں سب میرین فائبر آپٹک سی می وی فور میں خرابی پیدا ہو گئی جس سے پاکستان سمیت خطے کے مختلف ممالک میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہو گئی۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق انٹرنیشنل کنسورشیم نے کیبل کی مرمت کا کام شرع کر دیا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو دیگر ذرائع سے سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ کیبل کی مکمل بحالی تک انٹرنیٹ سپیڈ کم رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن