• news

عمران فاروق کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ کے 2افسر آج معظم سے تفتیش کیلئے آئیں گے: قتل کی ہدایات لندن سے ملیں: خالد شمیم کا انکشاف

اسلام آباد (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کیلئے برطانیہ نے میٹروپولیٹن پولیس کے دو سینئر افسروں کو معظم علی سے پوچھ گچھ کیلئے آج پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کو محسن علی اور خالد شمیم سے بھی تفتیش کی اجازت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں حساس اداروں نے چمن سے گرفتار ملزم خالد شمیم سے تفتیش کی جس دوران ملزم خالد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کیلئے لندن سے براہ راست ہدایات ملیں، قتل کی مکمل منصوبہ بندی لندن میں کی گئی، حماد صدیقی کے کہنے پر محسن اور کاشف سے ملاقات کی، محسن جامعہ کراچی سٹاف کالونی، کاشف لانڈھی کا رہائشی ہے، معظم سے محسن اور کاشف کی ملاقات بھی کرائی، محسن اور کاشف سے ای میل کے ذریعے رابطے میں تھا، قتل کے بعد ہدایت کے مطابق معظم کا بلیک بیری فون ضائع کردیا، قتل کے بعد محسن اور کاشف سے ملنے سری لنکا بھی گیا۔

ای پیپر-دی نیشن