پیپلز پارٹی قائدین سے متعلق ویڈیو بھی منظر عام پر آنے کا امکان
اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) ایم کیو ایم کے بعد پیپلزپارٹی کے قائدین کے بارے میں بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے والی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے لیڈروں کے کردار بارے مختلف سوالات اٹھائے جائیں گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سندھ حکومت کے کئی اہم لوگوں کو گر فتارکر لیا جائے گا جس میں بیورو کریٹ بھی شامل ہوںگے۔