حکومت پاکستان کا نیپال میں زلزلہ زدگان کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے نیپال کے زلزلہ زدگان کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ امداد کا اعلان کٹھمنڈو میں جاری عالمی کانفرنس میں پاکستانی مشن کے سربراہ نے کیا۔ بھارت نے نیپال کی تعمیرنو کیلئے ایک ار ب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔ چین نے 50 کروڑ ڈالر، جاپان نے دو کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، امریکہ نے 130 اور یورپی یونین نے 100ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا۔
10 لاکھ ڈالر