• news

بھارت: ماں نے ڈلیوری اخراجات کے بدلے بچی ہسپتال کو دیدی، انتظامیہ نے 12 ہزار میں فروخت کر دیا

نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ریاست تلنگانہ میں مامتا کی بے بسی کا عجیب و اقعہ پیش آیا۔ ماں نے ڈیلیوری کے اخراجات نہ ہونے کے سبب نومولود بچی ہسپتال کو دیدی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بھی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو 12 ہزار روپے میں بے اولاد جوڑے کے ہاتھ بیچ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیسری بچی کی پیدائش پر جنما نامی عورت کا خاوند اسے دیکھنے بھی نہیں آیا۔ جنما کے پاس ہسپتال کا بل بھرنے کے پیسے نہیں تھے جس پر اس نے بچی ہسپتال کو دیدی۔ تیرہ دن بعد جب والدین 25 ہزار روپے لے کر بچی واپس لینے ہسپتال پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ بچی کو 12 ہزار روپے کے عوض بے اولاد جوڑے کو پہلے ہی دیدیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن