سپیکر کا رویہ ناقابل برداشت ہے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاﺅں گا: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کا رویہ ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ساتھ مل کر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاﺅں گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے حلقہ این اے 122 کے نتائج کا خوف ہے جو ان کے خلاف نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پہلے تو بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی اگر اجازت مل جائے تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر سنگین الزامات لگے ہیں اس پر وزیراعظم نواز شریف اسمبلی میں آ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی فلائٹ چوروں سے بھر گئی ہے اور بھاگنے والوں کے لئے سیٹیں کم پڑ گئی ہیں۔
شیخ رشید