• news

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بی بی سی کی رپورٹ موضوع گفتگو بنی رہی

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 20 روز جاری رہنے کے بعد غےر معےنہ مدت کےلئے ملتوی ہو گےا ،وفاقی وزےر خزانہ و اقتصادی امور محمد اسحقٰ ڈار نے کمال ہوشےاری سے قومی بجٹ 2015-16منظور کرا لےا ،اپوزےشن اےوان مےں اپنے وجود کا احساس دلاتی رہی ،ارکان نے قومی بجٹ پر بحث مےں حصہ لےا جب اپوزےشن کی کٹوتی 1515تحارےک پےش کرنے کا وقت آےا تو اپوزےشن نے اےوان سے نہ صرف واک آﺅٹ کر دےا بلکہ وفاقی وزےر خزانہ و اقتصادی امور محمد اسحقٰ ڈار کو بآسانی بجٹ منظور کرانے کا موقع فراہم کر دےا۔دےا وفاقی وزےر پانی و بجلی خواجہ آصف نے جارحانہ انداز مےں تونائی کے بحران پر بحث کو سمےٹا جس سے حکومت بھی مطمئن اور اپوزےشن کی بھی تسلی ہو گئی ۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس مےں وزےر اعظم محمد نواز شرےف رونق افروز ہوئے اور نہ قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شاہ موجود تھے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے سپےکر سردار اےاز صادق اور وفاقی وزےر دا خلہ چوہدری نثار علی خان نے پارلےمنٹ کی مسجد کا دورہ کےا ،مسجد کے خطےب احد الرحمنٰ نے انہےں مسجد کی تزئےن وآرائش کے کام کے بارے مےں برےفنگ دی ۔پارلےمنٹ کی راہدارےوں مےں اےم کےو اےم کے بارے مےں بی بی سی کی رپورٹ موضوع گفتگو بنی رہی ،وفاقی وزےر پانی و بجلی خواجہ آصف جنہوں نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس مےں اےم کے اےم کو آڑے ہاتھوں لےا تھا اور کہا کہ اب ان کی لوڈ شےڈنگ ہونے والی ہے ۔ وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو اےم کےو اےم کے بارے مےں محتاط روےہ اختےار کر رکھا ہے انہوں نے اےم کےو اےم کے لےڈروں کو” حب الوطنی“ کا سرٹےفکےٹ جاری کر دےا ہے ، ایوان میں ملک مین بجلی کے بحران پر ارکان اسمبلی مراد سعید ، شاہدہ رحمانی ، نگہت شکیل ، شیخ رشید احمد ، محمود خان اچکزئی ، اعجاز خان جاکھرانی ، غلام مصطفیٰ شاہ سمیت متعدد دیگر ارکان نے بحث میں حصہ لیا ۔ طارق سروزئی کو مولانا فضل الرحمن کی سفارش پر نیپرا چیف لگایا گیا ہے حالانکہ ان پر دو ایف آئی آر درج ہیں ، فضل الرحمن کا کمال ہے کہ وہ بیک وقت پی پی پی اور مسلم لےگ (ن) کے اتحادی ہیں ۔
پارلےمنٹ کی ڈائری

ای پیپر-دی نیشن