بی بی سی کی رپورٹ نے الطاف بھائی کو”بھائی لوگ“ بنا دیا: حافظ حسین احمد
اوکاڑہ (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے الطاف بھائی کو ہندوستانی فلموں کی طرح ”بھائی لوگ“ بنا کر رکھ دیا ہے۔دیکھتے ہیں الطاف ”بھائی لوگ“ بنتے ہیں یا ایم کیو ایم کے ”لوگ“ بھائی بنتے ہیں۔ اس معاملے پر صرف پیپلز پارٹی نہیں حکومت بھی خاموش ہے۔ ایک کی صوبائی حکومت ہے تو دوسرے نے گورنری کا آب حیات پینے والے عشرت العباد کو گورنر برقرار رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم کیسی ”فلم“ ہے جو آج تک ایک بار دیکھی ہی نہیں جا سکی۔اسکی اقساط دینا بھر سے ایسے ریلیز ہوتی ہیں جو ایسا تہلکہ مچاتی ہیں جس سے ایم کیو ایم سے زیادہ دیکھنے والے کانپ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح الطاف کو ”بھائی“ بننے میں وقت لگا ہے۔اب الزامات سے نکلنے میں بھی وقت ہی لگے گا۔
حافظ حسین