• news

بی بی سی کیخلاف قانونی کارروائی ضرور کریں گے، حکومت فریق بنی تو اس کیخلاف بھی عدالت جائیں گے: خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ کے خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بی بی سی کی ممبئی حملے پر ایک رپورٹ کو پاکستانی پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ دوہرا معیار کیوں اپنایا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ جہاں تک قانونی کارروائی کا سوال ہے تو ایم کیو ایم قانونی کارروائی ضرور کریگی۔ ہمارے قانونی ماہرین رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم قومی جماعت اور الطاف حسین قومی رہنما ہیں حکومت پاکستان فریق بنی تو اس کے خلاف بھی عدالتوں میں جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن