• news

تعلیم، صحت کے شعبے میں شہباز شریف نے قابل تحسین اقدامات کئے: برطانوی وزیراعظم

لاہور (خصوصی رپورٹر) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھ کر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ خط میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر وزیراعلیٰ کی تعریف کی گئی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں شہباز شریف نے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں۔ شہباز شریف تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن